news

بنگلہ دیش میں تربیتی طیارہ کالج پر گر گیا، 19 افراد جاں بحق

Published

on

بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں بنگلہ دیشی ایئر فورس کا ایک تربیتی طیارہ مائلسٹون اسکول و کالج کی عمارت پر گر کر تباہ ہو گیا۔ حادثے کے نتیجے میں کم از کم 19 افراد جاں بحق اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔ بنگلہ دیش حکومت کے چیف ایڈوائزر محمد یونس کے معاون خصوصی پروفیسر سید الرحمان نے اعداد و شمار کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بیشتر زخمی افراد کو جھلسنے کی وجہ سے شدید چوٹیں آئیں، جنہیں فوری طور پر مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ایف سیون بے جے آئی نامی طیارے نے پیر کی دوپہر 1 بج کر 6 منٹ پر پرواز بھری لیکن تھوڑی ہی دیر بعد بے قابو ہو کر اسکول کی عمارت سے جا ٹکرایا۔ حادثے کے وقت تعلیمی ادارے میں امتحانات جاری تھے اور متعدد طلبہ، اساتذہ اور والدین عمارت میں موجود تھے۔ طیارے میں دوران پرواز آگ لگ چکی تھی جو عمارت سے ٹکرانے کے بعد مزید بھڑک اٹھی، جس کے باعث اموات اور زخمیوں کی تعداد میں اضافہ ہوا۔ حکومت نے افسوسناک واقعے پر منگل کے روز ملک بھر میں یوم سوگ منانے کا اعلان کیا ہے جبکہ قانونی مشیر پروفیسر آصف نے حادثے کی مکمل تحقیقات کی یقین دہانی کرائی ہے۔ واقعے نے پورے ملک کو سوگوار کر دیا ہے اور شہریوں میں شدید دکھ اور غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version