news

واٹس ایپ کا نیا “میسج سمری” فیچر، بغیر پڑھے پیغامات کو جاننے کا طریقہ

Published

on

واٹس ایپ، جو دنیا کی مقبول ترین پیغام رسانی ایپلیکیشنز میں سے ایک ہے، نے صارفین کی سہولت کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ “ویب بیٹا انفو” کی رپورٹ کے مطابق، واٹس ایپ “میسج سمریز” یا “کوئیک ری کیپ” کے نام سے ایک نئے فیچر پر کام کر رہا ہے، جس کی بدولت صارفین بغیر مکمل پیغامات پڑھے، ان کا خلاصہ حاصل کر سکیں گے۔ اس فیچر کے ذریعے چیٹس میں موصول ہونے والے ان ریڈ میسجز کی سمری ایک نظر میں سامنے آجائے گی، جس سے وقت کی بچت ممکن ہو سکے گی۔ ابتدائی طور پر یہ فیچر آزمائشی بنیادوں پر اینڈرائیڈ بیٹا صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے، اور بائی ڈیفالٹ یہ فیچر بند ہوگا۔ اس کا استعمال نہایت آسان ہوگا؛ صارف کو صرف اپنی چیٹ کو منتخب کر کے مینیو میں جانا ہوگا، جہاں “کوئیک ری کیپ” کا آپشن دکھائی دے گا، جس پر کلک کرنے سے تمام غیر پڑھے پیغامات کا خلاصہ سامنے آجائے گا۔ یہ فیچر خاص طور پر ان صارفین کے لیے مفید ہوگا جو مصروفیات کی وجہ سے مکمل پیغامات پڑھنے کا وقت نہیں نکال پاتے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version