news

برطانوی کمپنی کی تیز ترین ای اسکوٹر “ٹربو” کی رونمائی، 100 میل فی گھنٹہ

Published

on

ببرطانوی کمپنی ’بو‘ نے دنیا کی تیز ترین ای اسکوٹر “ٹربو” کی رونمائی کردی ہے، جو حیران کن طور پر 100 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ برطانوی کمپنی کے سی ای او آسکر مورگن کے مطابق، جیسے جیسے اس اسکوٹر کی تیاری کا عمل آگے بڑھا، ان کی ٹیم کو احساس ہوا کہ وہ ایک حقیقی “مونسٹر” تیار کر رہے ہیں۔ آسکر مورگن کا کہنا تھا کہ اگرچہ ای اسکوٹرز نے مقامی سطح پر لوگوں کی نقل و حرکت میں تبدیلی لائی ہے، لیکن ابھی انہیں مین اسٹریم آٹو موٹیو کلچر میں اپنی جگہ بنانی ہے، اور ٹربو اسی خواب کو حقیقت بنانے کی ایک کوشش ہے۔ جدید ٹیکنالوجی سے لیس اس اسکوٹر کی تیاری میں 18 ماہ کا وقت لگا، جبکہ اس کی ابتدائی قیمت 29 ہزار 500 امریکی ڈالر رکھی گئی ہے۔ ٹربو میں 24 ہزار واٹ کے ڈوئل موٹر پر مشتمل پاور فل پروپلژن سسٹم نصب ہے، جو اسے غیر معمولی رفتار فراہم کرتا ہے۔ اس کے ساتھ 1800 واٹ آور کی طاقتور بیٹری دی گئی ہے، جو بیک وقت 1500 آئی فونز کو فاسٹ چارج کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ یہ ای اسکوٹر محض ایک سفری ذریعہ نہیں بلکہ جدید الیکٹرک انجنئرنگ کا شاہکار تصور کی جا رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version