انٹرٹینمنٹ

عامر خان کی تیسری شادی؟ پریس کانفرنس کے اعلان پر مداحوں میں ہلچل

Published

on

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے پریس کانفرنس کا اعلان کرکے مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کو حیران کر دیا ہے۔ عامر خان پروڈکشنز کی جانب سے جاری ایک نوٹ کے مطابق 29 جولائی کو ایک اہم اعلان کے لیے پریس کانفرنس منعقد کی جائے گی، جس نے سب کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی ہے۔

اس اعلان کے بعد مداحوں میں چہ مگوئیاں شروع ہوگئی ہیں کہ عامر خان اپنی تیسری شادی کا اعلان کرنے جا رہے ہیں۔ اس قیاس آرائی کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ اس سے قبل بھی انہوں نے پریس کانفرنس میں اپنی گرل فرینڈ گوری کے ساتھ تعلقات کا انکشاف کیا تھا۔ حال ہی میں ایک انٹرویو میں عامر خان نے کہا تھا کہ ’’گوری اور میں ایک سنجیدہ رشتے میں ہیں، دل سے میں پہلے ہی شادی کرچکا ہوں مگر اب رسمی طور پر شادی کرنا باقی ہے‘‘۔

واضح رہے کہ عامر خان کی یہ تیسری شادی ہوگی۔ اس سے قبل وہ دو شادیاں کرچکے ہیں جو ناکام رہیں۔ ان کی پہلی بیوی رینا دتہ سے ان کے دو بچے ہیں، جبکہ دوسری بیوی معروف فلمساز کرن راؤ تھیں جن سے ان کا ایک بیٹا ہے۔ تاہم دونوں شادیوں کا اختتام طلاق پر ہوا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version