news

پاکستان میں کاروباری اصلاحات کی منظوری، سرمایہ کاری کے امکانات روشن

Published

on

پاکستان میں کاروباری ماحول کو بہتر بنانے اور سرمایہ کاروں کے لیے آسانیاں فراہم کرنے کے لیے بڑی پیش رفت ہوئی ہے، جہاں اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلٹی کونسل (ایس آئی ایف سی) کی کاوشوں سے بورڈ آف انویسٹمنٹ (بی او آئی) کی جانب سے پیش کردہ 136 تجاویز میں سے 104 اصلاحات کو منظوری دے دی گئی ہے۔ ان اصلاحات کی منظوری سے 19 غیرضروری ضوابط کا خاتمہ ممکن ہوا ہے، جس سے کاروبار کے لیے آسانیوں اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع کی راہ ہموار ہونے کی توقع ہے۔ بی او آئی اور کابینہ کمیٹی برائے ریگولیٹری اصلاحات نے تمام متعلقہ وزارتوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ 90 روز کے اندر ان اصلاحات کو عملی جامہ پہنائیں اور کاروباری سرگرمیوں کو سہل بنانے کے لیے تیز رفتار اقدامات کریں۔ ان اصلاحات کے تحت کمپنی رجسٹریشن، لائسنسنگ، ٹیکس اور مالیاتی نظام کو ڈیجیٹل اور جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے۔ ان اقدامات سے کاروبار کرنے کی لاگت میں کمی اور منظوری کے عمل میں تیزی آئے گی۔ بی او آئی ان اصلاحات پر عمل درآمد کی نگرانی کرے گا تاکہ پاکستان کو مقامی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے پرکشش بنایا جا سکے۔ ایس آئی ایف سی کی ان کوششوں سے ملک میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے ساتھ عالمی سطح پر نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version