انٹرٹینمنٹ

بھارتی پنجابی فلم انڈسٹری کی مودی بیانیے سے بغاوت، پاکستانی فنکاروں کی فلم ریلیز کیلئے تیار

Published

on

بھارتی پنجاب کی فلم انڈسٹری نے مودی سرکار کے بیانیے سے بغاوت کرتے ہوئے پاکستانی فنکاروں کے ساتھ فلم ریلیز کرنے کا اعلان کیا ہے۔ امریندر گل اور پاکستانی فنکاروں کی فلم ’’چل میرا پت 4‘‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے اور فلم یکم اگست کو بھارت کے علاوہ دنیا بھر میں ریلیز ہوگی۔ یہ اقدام بھارتی حکومت کی جانب سے پاکستانی فنکاروں پر عائد پابندی کے باوجود اٹھایا گیا ہے۔

مزید برآں، فلمسازوں نے واضح کیا ہے کہ یہ فلم سرحدوں سے بالاتر ہو کر ثقافتی تعلقات کو مضبوط بنانے کی کوشش ہے۔ اس سے قبل دلجیت دوسانجھ اور ہانیہ عامر کی فلم ’’سردار جی 3‘‘ نے شاندار کامیابی حاصل کی تھی۔ بھارت میں ریلیز نہ ہونے کے باوجود اس فلم نے 64 کروڑ روپے کمائے اور پنجابی فلموں کی تاریخ کی چوتھی بڑی فلم بن گئی۔

یہ پیشرفت بھارتی پنجابی فلم انڈسٹری کی جانب سے نفرت کے بیانیے کے خلاف کھلی بغاوت سمجھی جا رہی ہے، جس سے واضح ہوتا ہے کہ فنکار سرحدوں کے بجائے محبت اور امن کے پیغام کو ترجیح دے رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version