news

پاکستان میں گاڑیوں پر نئی لیوی نافذ، ایف بی آر کا نوٹیفکیشن جاری

Published

on

اسلام آباد سے موصولہ اطلاعات کے مطابق پاکستان فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ملک میں برقی اور توانائی مؤثر گاڑیوں کے فروغ کے لیے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے روایتی انجن (انٹرنل کمبسچن انجن) والی گاڑیوں پر ایک سے تین فیصد “نیو انرجی وہیکل” (NEV) ایڈ ویلیورم لیوی نافذ کر دی ہے۔ اس ضمن میں ایف بی آر کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ پاکستان نئے ٹیکس نظام کے تحت، 1300 سی سی سے کم انجن والی مقامی طور پر تیار یا اسمبل شدہ گاڑیوں پر مینوفیکچرر کو انوائس قیمت (ڈیوٹی و ٹیکس سمیت) کا ایک فیصد لیوی ادا کرنا ہوگا، جب کہ درآمد کنندگان کو تشخیصی مالیت (ڈیوٹی و ٹیکس سمیت) کا ایک فیصد دینا ہوگا۔ 1300 سی سی سے 1800 سی سی انجن کی حامل گاڑیوں پر یہ شرح دو فیصد ہوگی، جو انوائس قیمت اور تشخیصی مالیت پر لاگو کی جائے گی۔ اسی طرح 1800 سی سی سے زائد انجن کی حامل گاڑیوں پر مقامی مینوفیکچرر اور درآمد کنندگان دونوں کو تین فیصد ایڈ ویلیورم لیوی ادا کرنا ہوگی۔ علاوہ ازیں، مقامی طور پر اسمبل کی جانے والی بسیں اور ٹرک بھی اس پالیسی کے تحت ایک فیصد لیوی کے زمرے میں آئیں گے۔ ایف بی آر کے مطابق یہ اقدام ملک میں الیکٹرک اور ماحول دوست گاڑیوں کے فروغ کے لیے کیا گیا ہے تاکہ درآمدی ایندھن پر انحصار کم ہو اور ماحولیاتی آلودگی میں کمی لائی جا سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version