news

عرفی جاوید نے لپ فلرز ختم کروانے کی وجہ بتادی

Published

on

بھارتی اداکارہ اور سوشل میڈیا پر اپنے منفرد فیشن انداز سے شہرت پانے والی عرفی جاوید نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنے لپ فلرز ختم کروالیے ہیں۔ حال ہی میں انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں عرفی کے سوجے ہوئے ہونٹ واضح طور پر دکھائی دیے، جس کے بعد یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ عرفی جاوید نے بتایا کہ ان کے لپ فلرز اپنی جگہ سے ہٹ چکے تھے اور اب وہ دوبارہ فلرز لگوانے کا ارادہ رکھتی ہیں، لیکن اس بار قدرتی انداز اپنائیں گی۔ انہوں نے فلرز ہٹانے کے عمل کو “تکلیف دہ” قرار دیا اور اپنے مداحوں کو مشورہ دیا کہ اس طرح کے بیوٹی ٹریٹمنٹس کے لیے ہمیشہ ماہر اور تجربہ کار ڈاکٹر سے رجوع کریں۔ عرفی نے اعتراف کیا کہ فلرز کا خراب ہونا ان کے لیے ایک ناخوشگوار تجربہ تھا۔ ان کے اس اعتراف کو سوشل میڈیا صارفین نے سراہا، کیونکہ عمومی طور پر شوبز شخصیات اس قسم کے حسن میں بہتری کے اقدامات کو تسلیم نہیں کرتیں۔ دوسری جانب دہلی کے فورٹس اسپتال سے وابستہ ڈرماٹولوجسٹ ڈاکٹر رشمی شرما نے بتایا کہ اگر لپ فلرز ہٹانے کا عمل کسی تجربہ کار ڈاکٹر سے کرایا جائے تو یہ زیادہ تکلیف دہ نہیں ہوتا۔ انہوں نے وضاحت کی کہ لپ فلرز عام طور پر ہائیلورونک ایسڈ پر مشتمل ہوتے ہیں، جو جسم میں قدرتی طور پر پایا جاتا ہے، جبکہ انہیں تحلیل کرنے کے لیے محفوظ اور مؤثر انزائم “ہائیلورونائیڈیس” استعمال کیا جاتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version