news

اداکارہ حمیرا اصغر کا واٹس ایپ ڈی پی موت کے بعد بدلی، کیس میں نیا موڑ

Published

on

اداکارہ حمیرا اصغر کے کیس میں نیا اور حیران کن موڑ سامنے آیا ہے، جب ان کے اسٹائلسٹ دانش مقصود نے انکشاف کیا کہ اداکارہ کی موت کے تقریباً چار ماہ بعد، 5 فروری 2025 کو ان کے واٹس ایپ کی ڈی پی تبدیل ہوئی۔ دانش مقصود کے مطابق، یہ تب ممکن ہے جب کسی نے اداکارہ حمیرا اصغر کا موبائل فون استعمال کیا ہو، کیونکہ واٹس ایپ پر نہ صرف ڈی پی تبدیل ہوئی بلکہ بعد ازاں ڈی پی اور “لاسٹ سین” دونوں غائب ہو گئے۔ اسٹائلسٹ نے دعویٰ کیا کہ 5 فروری کو جب اس نے سوشل میڈیا پر حمیرا کی گمشدگی کے بارے میں پوسٹ کی تو اسی روز ڈی پی ہٹا دی گئی اور “لاسٹ سین” بھی بند ہو گیا، جو کہ موبائل کے استعمال کے بغیر ممکن نہیں۔ پولیس کو دیے گئے بیان میں دانش نے کہا کہ 7 اکتوبر 2024 کو اداکارہ کا آخری “لاسٹ سین” واٹس ایپ پر ظاہر ہوا تھا، جس کے بعد 5 فروری 2025 تک کچھ نہ کچھ سرگرمی جاری رہی۔ اس اہم پیشرفت کے بعد ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے بتایا کہ دانش مقصود سے رابطہ کر کے تمام دستیاب معلومات حاصل کر لی گئی ہیں اور اس نئے پہلو پر باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے تاکہ اصل حقائق سامنے لائے جا سکیں۔ قبل ازیں پولیس نے بھی تصدیق کی تھی کہ اداکارہ کے واٹس ایپ کا “لاسٹ سین” 7 اکتوبر 2024 کو ظاہر ہوا تھا، مگر اب ڈی پی کی تبدیلی اور اس کے بعد کی مشکوک سرگرمی نے کیس کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version