head lines

وفاقی وزیرمواصلات کی ہدایت پر متاثرہ شاہراہوں کی بحالی تیز

Published

on

وفاقی وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کی ہدایت پر شمالی علاقہ جات میں بارشوں سے متاثرہ شاہراہوں کی بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے۔ ان کے حکم پر نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے بحالی آپریشن میں تیزی لاتے ہوئے این ففٹین کو بڑی حد تک کلیئر کردیا ہے جبکہ بابوسر ٹاپ اور چلاس میں بھی شاہراہوں کی مرمت اور بحالی کا عمل جاری ہے۔ اس آپریشن کی نگرانی سیکرٹری مواصلات اور چیئرمین این ایچ اے خود کر رہے ہیں۔ وزیرمواصلات نے عوام کو یقین دہانی کرائی ہے کہ تمام متاثرہ شاہراہیں جلد از جلد کھول دی جائیں گی تاکہ آمدورفت میں سہولت پیدا ہو سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version