head lines
پنجاب اسمبلی میں ڈیجیٹل دور کا آغاز، قانون سازی اب ٹچ اسکرین پر
پنجاب اسمبلی میں ڈیجیٹل دور کا آغاز ہو گیا ہے اور اب قانون سازی جدید ٹچ اسکرینز پر کی جائے گی۔ اس مقصد کے لیے ہر رکن اسمبلی کی نشست پر ٹیبلٹ لگانے کا منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے جبکہ پارلیمنٹیرینز کے لیے ٹیب خریدنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس پر سات کروڑ سے زائد رقم مختص کی گئی ہے۔ اب ارکان اسمبلی بزنس کو کاغذی شکل کے بجائے ڈیجیٹل انداز میں پڑھ اور پیش کر سکیں گے۔ اسمبلی کا ایجنڈا بھی ڈیجیٹل اسکرین پر پیش کیا جائے گا جس سے کاغذی ایجنڈا ختم ہو جائے گا اور یومیہ لاکھوں روپے کی بچت ممکن ہوگی۔ مزید برآں، اسمبلی کے ریسورس سینٹر سے نہ صرف ارکان اسمبلی بلکہ عوام بھی ڈیجیٹل معاونت حاصل کر سکیں گے، جس سے شفافیت اور سہولت میں اضافہ ہوگا۔