head lines
وزیر داخلہ محسن نقوی کی شہید میجر زیاد سلیم کے گھر آمد
وزیر داخلہ محسن نقوی بلوچستان میں شہید ہونے والے میجر زیاد سلیم کی رہائش گاہ پہنچے جہاں انہوں نے شہید کی والدہ اور دیگر اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا۔ اس موقع پر محسن نقوی نے شہید کے والدین، بہن اور بھائیوں کے بلند حوصلے کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کے خاندانوں کی قربانیوں کا قرض پوری قوم کبھی ادا نہیں کر سکتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ میجر زیاد سلیم کی بے مثال قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور پوری قوم ان کے جذبے اور قربانی کو سلام پیش کرتی ہے۔