news

وزیراعظم کا معاشی ٹیم کو خراج تحسین،14سال بعد کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس

Published

on

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت کے لیے ایک اہم سنگ میل یہ ہے کہ 14 سال بعد کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہو گیا ہے، جو کہ ملک کی معاشی تاریخ میں خوش آئند لمحہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی ریکارڈ ترسیلات زر، برآمدات میں اضافے اور معیشتی اصلاحات پر مسلسل توجہ کا نتیجہ ہے۔ اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کا جاری کھاتہ 2.1 ارب ڈالر کے سالانہ سرپلس کے ساتھ بند ہوا ہے، جو معاشی ٹیم کی عزم، محنت اور حکمت عملی کی عکاسی کرتا ہے۔ وزیراعظم نے اقتصادی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی انتھک محنت کے بغیر یہ کامیابی ممکن نہ تھی، اور یہ سنگ میل بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے اعتماد کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ 22 برس بعد کرنٹ اکاؤنٹ کا اتنے بڑے سرپلس تک پہنچنا خوش آئند ہے۔ اس سے قبل اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بھی تصدیق کی تھی کہ مالی سال 2024-25 میں پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ 2.1 ارب ڈالر سرپلس رہا، جب کہ اس سے پچھلے مالی سال میں کرنٹ اکاؤنٹ 2 ارب ڈالر خسارے میں تھا۔ جون 2024 میں کرنٹ اکاؤنٹ کا خسارہ 50 کروڑ ڈالر تھا، جب کہ جون 2025 میں یہ 33 کروڑ ڈالر سرپلس ہو گیا۔ ماہرین کے مطابق یہ سرپلس ریکارڈ ترسیلات زر کی وجہ سے ممکن ہوا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version