news

وزیراعلیٰ مریم نواز کی اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل پر توجہ

Published

on

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) عوامی خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے اور ہر علاقے کی یکساں ترقی کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے رکن قومی اسمبلی چوہدری نصیر احمد عباس اور مسلم لیگ (ن) جاپان کے صدر ملک نور اعوان سے ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں ترقیاتی منصوبوں، اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل اور پنجاب میں امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر ملک نور اعوان نے جاپان میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی خدمات، ان کے مسائل اور پنجاب میں سرمایہ کاری کے بڑھتے ہوئے رجحان سے وزیراعلیٰ کو آگاہ کیا۔ وزیراعلیٰ نے بتایا کہ پنجاب میں 12 ہزار کلومیٹر سڑکوں کی تعمیر و بحالی مکمل ہو چکی ہے، جبکہ دسمبر تک یہ ہدف 18 ہزار کلومیٹر تک پہنچ جائے گا۔ مثالی گاؤں پراجیکٹ کے تحت دیہی علاقوں کو شہروں جیسی سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں اور فیلڈ ہسپتالوں و کلینک آن وہیلز کے ذریعے ایک کروڑ سے زائد مریضوں کو گھر کی دہلیز پر علاج کی سہولت دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ملک کا قابلِ فخر سرمایہ ہیں اور حکومت ان کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدام کر رہی ہے۔ حکومت پنجاب سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کر رہی ہے تاکہ بیرون ملک پاکستانی براہِ راست ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔ چوہدری نصیر احمد عباس اور ملک نور اعوان نے وزیراعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں پنجاب میں جاری عوامی خدمت کے منصوبوں کو سراہا اور ان کی انتھک محنت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت عوام کے اعتماد کا باعث بن رہی ہے۔ اوورسیز کمیونٹی کو یقین ہے کہ موجودہ حکومت ان کے مسائل ضرور حل کرے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version