news

محمد زبیر : مریم نواز کے کہنے پر باجوہ سے ملاقات کی بھاری قیمت چکائی

Published

on

سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے ایک حالیہ پوڈ کاسٹ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے مریم نواز کی ہدایت پر ملاقات کی تھی، جو ان کے لیے سیاسی طور پر بہت مہنگی ثابت ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر وہ اپنی سیاسی زندگی سے کسی ایک واقعے کو مٹا سکتے تو وہ یہی ملاقات ہوتی۔ محمد زبیر نے کہا کہ مریم نواز کے کہنے پر کی گئی اس ملاقات کی وجہ سے انہیں غیر ضروری تنقید اور نقصان اٹھانا پڑا، اور وہ اس فیصلے پر افسوس کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے دنوں میں محمد زبیر مسلم لیگ ن اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان پل کا کردار ادا کر رہے تھے۔ بعد ازاں، انہوں نے جون 2023 میں مسلم لیگ ن سے راہیں جدا کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں پارٹی کی پالیسی، پی ڈی ایم حکومت کی کارکردگی اور متنازعہ انتخابات پر مبنی حکومت کے قیام پر اختلافات تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب پارٹی نے ’ووٹ کو عزت دو‘ کے اصول کو چھوڑ کر ہر قیمت پر اقتدار حاصل کرنے کا راستہ اپنایا تو ان کے لیے مزید اس جماعت کے ساتھ چلنا ممکن نہیں رہا۔ محمد زبیر نے کہا کہ وہ عوام کے لیے سیاست کرنا چاہتے تھے، لیکن جب نظریات پر سمجھوتہ ہونے لگا تو انہوں نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version