news

سدھو موسے والا کا ہولوگرام ورلڈ ٹور: مداحوں کے دلوں میں ایک بار پھر زندہ

Published

on

عالمی شہرت یافتہ اور پنجابی موسیقی کے مداحوں کے دلوں پر راج کرنے والے آنجہانی بھارتی گلوکار سدھو موسے والا کو ایک مرتبہ پھر خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ان کے ہولوگرام ورلڈ ٹور کا اعلان کیا گیا ہے۔ 28 سال کی عمر میں 2022 میں ان کے قتل کے بعد موسیقی کی دنیا میں ایک خلاء پیدا ہو گیا تھا، لیکن حالیہ دنوں ان کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے کی گئی ایک حیران کن پوسٹ نے دنیا بھر میں موجود ان کے مداحوں کو جذباتی کر دیا۔ اس پوسٹ میں ‘سائنڈ ٹو گاڈ’ کے عنوان سے ایک عالمی ٹور کا اعلان کیا گیا ہے، جو مکمل طور پر جدید تھری ڈی ہولوگرام ٹیکنالوجی پر مبنی ہوگا۔ اعلان کے مطابق یہ محض ایک عام کنسرٹ نہیں بلکہ ایک دل کو چھو لینے والا بصری اور سمعی تجربہ ہوگا، جس میں سدھو موسے والا کی اصل آواز، سینیمیٹک ویژولز اور خصوصی اسٹیج ایفیکٹس شامل کیے جائیں گے۔ ٹور دنیا کے مختلف شہروں جیسے پنجاب، لندن، ٹورنٹو اور لاس اینجلس میں منعقد ہوگا اور اس کا مقصد گلوکار کے پیغام اور فن کو آئندہ نسلوں تک پہنچانا ہے۔ اس اعلان کے بعد مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور وہ اس منفرد اور جذباتی میوزک شو کا بےچینی سے انتظار کر رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version