news

اسلام آباد میں گاڑیوں کی رجسٹریشن کا امریکی ماڈل متعارف

Published

on

اسلام آباد میں گاڑیوں کی رجسٹریشن کا نظام اب امریکی ماڈل پر منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، جس کا مقصد عمل کو زیادہ شفاف، مؤثر اور آسان بنانا ہے۔ اس ضمن میں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اسلام آباد کے ڈائریکٹر جنرل کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ نئے ماڈل کے تحت رجسٹریشن نمبر اب کسی مخصوص گاڑی سے نہیں بلکہ مالک کے نام سے منسلک ہوگا، یعنی ہر شہری کو ایک مستقل نمبر پلیٹ الاٹ کی جائے گی، جو گاڑی کی فروخت پر منسوخ نہیں ہوگی بلکہ نئی گاڑی پر منتقل کی جا سکتی ہے۔ اگر کوئی شخص اپنی گاڑی فروخت کر دیتا ہے تو وہ ایک سال تک بغیر کسی گاڑی کے بھی نمبر پلیٹ اپنے نام پر رکھ سکے گا، تاہم اگر ایک سال میں وہ نمبر کسی نئی گاڑی کے ساتھ منسلک نہ ہوا تو خودبخود منسوخ کر دیا جائے گا۔ یہ نظام نئی اور پرانی دونوں گاڑیوں پر لاگو ہوگا۔

دوسری جانب پنجاب حکومت نے گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن فیس میں نمایاں اضافے کی منصوبہ بندی شروع کر دی ہے۔ محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن اور نارکوٹکس کنٹرول نے فیسوں میں اضافے کے لیے تجاویز حکومت کو ارسال کر دی ہیں۔ نئی تجاویز کے مطابق 1000 سی سی تک کی گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس 1,200 روپے سے بڑھا کر 5,000 روپے، 1000 سے 1800 سی سی گاڑیوں کی فیس 2,000 سے بڑھا کر 11,000 روپے، جب کہ 1800 سی سی سے زائد گاڑیوں کی فیس 8,000 سے بڑھا کر 22,000 روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ ہیوی ٹرانسپورٹ وہیکلز (HTV) کے لیے بھی فیس 4,000 سے بڑھا کر 11,000 روپے کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ ان اقدامات کا مقصد نہ صرف سرکاری ریونیو میں اضافہ کرنا ہے بلکہ گاڑیوں کی رجسٹریشن کے نظام میں شفافیت لانا بھی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version