news

لاہور میں موسلا دھار بارش، حادثات میں 10 افراد جاں بحق

Published

on

لاہور اور گردونواح میں رات بھر ہونے والی موسلا دھار بارش سے شہر کے متعدد علاقے زیرآب آگئے جبکہ مختلف افسوسناک حادثات میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد سمیت 10 شہری جاں بحق ہو گئے۔ سب سے زیادہ بارش پانی والا تالاب میں 171 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جو رواں مون سون سیزن کی بلند ترین مقدار ہے۔لاہور شدید بارش کے باعث ٹھوکر نیاز بیگ میں گھر کی چھت گرنے سے 5 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوئے، رائیونڈ کے مشن کالونی میں بھی چھت گرنے سے 3 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ ہربنس پورہ میں کرنٹ لگنے سے 2 بچے دم توڑ گئے۔ اسلام آباد، راولپنڈی اور پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقے زیرآب آ گئے، محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا موجودہ سلسلہ 17 جولائی تک جاری رہے گا۔ خیبرپختونخوا میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے اور این ڈی ایم اے کی جانب سے الرٹ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version