news

وفاقی حکومت کا ہر 15 دن بعد چینی مہنگی کرنے کا فیصلہ

Published

on

وفاقی حکومت نے چینی کی قیمت میں بتدریج اضافے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کے مطابق 15 اگست سے 15 اکتوبر تک ہر پندرہ دن بعد چینی کی فی کلو قیمت میں 2 روپے کا اضافہ کیا جائے گا۔ ذرائع وزارت صنعت و پیداوار کے مطابق یہ اضافہ چار مراحل میں ہوگا جس کے بعد چینی کی قیمت 165 روپے سے بڑھ کر 171 روپے فی کلو تک پہنچ جائے گی۔ یہ اضافہ کرشنگ سیزن کے آغاز سے قبل کیا جا رہا ہے، جبکہ 15 اکتوبر کے بعد قیمتوں میں مزید اضافہ نہیں ہوگا۔ اس وقت چینی کی فی کلو قیمت میں 27.50 روپے کے ٹیکسز بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب، وفاقی حکومت نے چینی کی درآمد پر ٹیکس چھوٹ سے متعلق آئی ایم ایف کے شدید تحفظات کے بعد 3 لاکھ میٹرک ٹن چینی کا جاری کردہ ٹینڈر واپس لے لیا ہے اور اس کی جگہ 50 ہزار میٹرک ٹن چینی کا نیا ٹینڈر جاری کیا گیا ہے جس کے لیے 22 جولائی تک بولیاں طلب کی گئی ہیں۔ آئی ایم ایف نے حکومت کے چینی کی ٹیکس فری درآمد کے فیصلے کو 7 ارب ڈالر کے قرض پروگرام کی خلاف ورزی قرار دیا اور اس اقدام پر سخت اعتراض کیا۔ اگرچہ حکومت نے غذائی ایمرجنسی کو بنیاد بنا کر دفاع کیا، تاہم آئی ایم ایف نے اس دلیل کو قبول نہیں کیا، اور معاہدے کے تحت کسی بھی قسم کی نئی ٹیکس چھوٹ کی اجازت نہیں دی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version