news

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حکومت نے 11 روپے تک اضافہ کر دیا

Published

on

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا ہے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 36 پیسے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 37 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد فی لیٹر پیٹرول کی نئی قیمت 272 روپے 15 پیسے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 284 روپے 35 پیسے ہو گئی ہے۔ اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات میں ردوبدل کی تجاویز منگل کو حکومت کو ارسال کی گئی تھیں، جن میں پیٹرول 6 روپے 60 پیسے اور ہائی سپیڈ ڈیزل 5 روپے 27 پیسے مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی تھی۔

اسی دوران مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 74 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2 روپے 23 پیسے کمی کی سفارش بھی کی گئی تھی۔ دوسری جانب آر ایل این جی (ری-گیسیفائیڈ لیکویفائیڈ نیچرل گیس) کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔ اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق، جولائی کے لیے سوئی ناردرن کے لیے آر ایل این جی کی قیمت 1.72 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کے بعد 11.57 ڈالر، جبکہ سوئی سدرن کے لیے 2.68 ڈالر کمی کے بعد نئی قیمت 10.57 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہو چکا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version