news

ایف بی آر نے تنخواہ دار طبقے کے لیے ٹیکس فائلنگ سسٹم متعارف کرا دیا

Published

on

ملک میں تنخواہ دار طبقے کے لیے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس فائلنگ کا خودکار نظام متعارف کروا دیا ہے، جس کا مقصد اس عمل کو سہل اور مؤثر بنانا ہے۔ ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایف بی آر نے ایک نیا انٹرایکٹو ریٹرن فارم متعارف کروایا ہے جو خریداریوں، اثاثوں اور ذرائع آمدن پر ہونے والی کٹوتیوں سے متعلق تمام تفصیلات خودکار طور پر اکٹھی کرتا ہے، جس کے نتیجے میں ایک مکمل شدہ فارم تیار ہوتا ہے۔ یہ فارم فی الحال انگریزی میں دستیاب ہے جبکہ اردو ورژن رواں ماہ کے آخر تک جاری کیا جائے گا، بعد ازاں یہ سندھی، پشتو، پنجابی اور بلوچی زبانوں میں بھی مہیا ہوگا۔ اس نظام میں 8 ڈیجیٹل ونڈوز شامل ہیں جو مرحلہ وار سوالات کے ذریعے صارفین کی رہنمائی کرتی ہیں۔ فارم میں صرف آجر کا نام، سی این آئی سی اور بینک اکاؤنٹ نمبر درج کرنے سے تمام متعلقہ تفصیلات خودکار طور پر ظاہر ہو جائیں گی، جس سے ڈیٹا انٹری کا عمل آسان ہو جائے گا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ایف بی آر کو ہدایت کی ہے کہ اردو میں ڈیجیٹل انوائسنگ کا نظام متعارف کروایا جائے اور 50 ہزار روپے سے کم ٹیکس ریفنڈز ایک ماہ کے اندر جاری کیے جائیں، جن کی مالیت 10 ارب روپے ہو گی۔ وزیراعظم نے ایک ہیلپ لائن قائم کرنے کی بھی ہدایت دی ہے تاکہ صارفین کو ٹیکس فائلنگ میں معاونت فراہم کی جا سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version