news

گوگل کا بڑا اعلان: پاکستان سمیت ایشیائی مارکیٹوں میں اشتہارات جلد متعارف

Published

on

گوگل نے رواں برس کے اختتام تک پاکستان سمیت ایشیائی مارکیٹوں میں اپنی معروف فیچر “اے آئی اوورویوز” میں اشتہارات شامل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس نئے اقدام کا مقصد کاروباری اداروں کو گوگل سرچ میں مصنوعی ذہانت کی مدد سے تیار کردہ جوابات کے ذریعے صارفین سے براہ راست رابطہ قائم کرنے کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ یہ فیچر دنیا بھر میں 1.5 ارب سے زائد صارفین استعمال کر رہے ہیں اور خاص طور پر تجارتی نوعیت کے سوالات میں اس کی مقبولیت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ گوگل کی جانب سے یہ اشتہارات اب ان AI خلاصوں (Overviews) کا حصہ ہوں گے جو صارفین کی تلاش کے سیاق و سباق کو سمجھ کر متعلقہ معلومات فراہم کرتے ہیں۔ پاکستان میں کاروبار اب ان خلاصوں کے ذریعے صارفین کی توجہ حاصل کر سکیں گے اور ان کی فیصلہ سازی میں مؤثر کردار ادا کر سکیں گے۔

گوگل نے اس AI اشتہاری فیچر کے ساتھ کئی جدید ٹولز بھی متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے، جن میں ایڈز اسٹوڈیو، اے آئی میکس فار سرچ، یوٹیوب کریئیٹر پارٹنرشپ حب، اور ایجنٹک اے آئی شامل ہیں۔ یہ ٹولز مارکیٹرز کو جدید ترین ٹیکنالوجی کے ذریعے اپنے کاروبار کو زیادہ مؤثر، خودکار اور ذاتی نوعیت میں پیش کرنے کی سہولت دیں گے۔ گوگل کا کہنا ہے کہ یہ تبدیلیاں ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے مستقبل کی سمت میں ایک بڑا قدم ہیں، جہاں صارفین کے پیچیدہ سوالات کا جواب دینا اور ان کے سفر کو سادہ بنانا بنیادی مقصد ہے۔ گوگل ساؤتھ ایشیا کی نائب صدر سپنا چڈھا کے مطابق گوگل کئی سالوں سے AI پر مبنی اشتہارات میں صفِ اول پر رہا ہے اور اب وہ مارکیٹرز کو زیادہ ذہین اور بہتر نتائج دینے والے اوزار فراہم کر رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version