news

گوگل جی میل : طویل ای میل تھریڈز کی خودکار سمری ویب پر دستیاب

Published

on

گوگل جی میل کے صارفین کے لیے ایک جدید اور کارآمد اے آئی فیچر متعارف کرایا ہے، جو اب جی میل کے ویب ورژن پر بھی دستیاب ہے۔ اس نئے فیچر کے ذریعے طویل ای میل تھریڈز کی خودکار سمری ایک کلک پر نمایاں طور پر گوگل جی میل کے اوپر ظاہر ہوگی، جس سے صارفین کو اہم معلومات تک فوری اور آسان رسائی حاصل ہو سکے گی۔

یہ فیچر گوگل نے مئی 2025 میں سب سے پہلے آئی او ایس اور اینڈرائیڈ صارفین کے لیے متعارف کرایا تھا، اور اس کی کامیابی کے بعد اب اسے ویب صارفین تک بھی توسیع دی گئی ہے۔ گوگل کا اے آئی اسسٹنٹ طویل گفتگو میں موجود مختلف پیغامات کے بنیادی نکات کو ایک جامع خلاصے کی صورت میں سمیٹ کر پیش کرے گا، جس سے وقت کی بچت اور ای میل کا بہتر تجزیہ ممکن ہو گا۔

سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ سمری وقت کے ساتھ خودکار طور پر اپ ڈیٹ ہوتی رہے گی، جیسے ہی نئے پیغامات شامل کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ، گوگل نے اپنے اے آئی سسٹم “جیمینائی” میں سائیڈ پینل کی سہولت بھی متعارف کرائی ہے، جس کی مدد سے صارفین کسی بھی ای میل کا خلاصہ صرف ایک کلک میں حاصل کر سکتے ہیں۔ گوگل کی یہ پیش رفت جی میل کو مزید اسمارٹ اور صارف دوست بنانے کی جانب ایک بڑا قدم ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version