news

“سردار جی 3” نے اوورسیز میں 50 کروڑ کا سنگ میل عبور کر لیا

Published

on

بھارت میں تنازع کا شکار ہو کر ریلیز نہ ہونے والی دلجیت دوسانجھ اور ہانیہ عامر کی فلم “سردار جی 3” نے اوورسیز میں بے مثال کامیابی حاصل کر کے نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔ فلم نے صرف 15 دنوں میں بین الاقوامی سطح پر 50 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کرتے ہوئے پنجابی فلمی صنعت میں ایک اور سنگِ میل عبور کیا ہے۔ جمعے کے دن فلم نے 1.75 لاکھ امریکی ڈالر کمائے، جس کے بعد اس کی مجموعی اوورسیز آمدن 60 لاکھ ڈالر یعنی تقریباً 51 کروڑ روپے ہو گئی۔

یہ کارنامہ سردار جی 3 کو پنجابی سنیما کی تاریخ کی صرف دوسری فلم بناتا ہے جس نے بیرونِ ملک 50 کروڑ سے زیادہ کمائی کی ہے۔ دلجیت دوسانجھ ہی کی فلم “جٹ اینڈ جولیئٹ 3” اس اعزاز کو حاصل کرنے والی پہلی فلم تھی۔ اب “سردار جی 3” نے “کیری آن جٹّا 3” کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے جس کی اوورسیز کمائی 46 کروڑ روپے تھی، یوں دلجیت دوسانجھ نے ایک بار پھر پنجابی فلم انڈسٹری میں اپنی برتری ثابت کر دی ہے۔

دلجیت دوسانجھ اور ہانیہ عامر کی جوڑی، زبردست اسکرپٹ اور شاندار پروڈکشن کے باعث یہ فلم دنیا بھر کے پنجابی ناظرین میں مقبول ہو رہی ہے، جبکہ بھارت میں ریلیز پر پابندی کے باوجود اس کی بین الاقوامی مقبولیت روز بروز بڑھتی جا رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version