news
وفاقی ادارہ شماریات، ملک بھر میں چینی کی قیمت 200 روپے فی کلو تک
اسلام آباد:
وفاقی ادارہ شماریات ، چینی کی قیمت نے ایک نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے، جہاں ملک کے مختلف شہروں میں فی کلو چینی 200 روپے کی سطح کو چھونے لگی ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات کی جاری کردہ ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق چینی کی اوسط قیمت 188 روپے 44 پیسے فی کلو ہو چکی ہے۔
صرف ایک ہفتے میں چینی کی قیمت میں 3 روپے 52 پیسے فی کلو اضافہ ہوا، جب کہ سالانہ بنیاد پر قیمت 145.88 روپے سے بڑھ کر 188.44 روپے تک جا پہنچی ہے، یعنی ایک سال میں 42 روپے 56 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔
اسلام آباد، کراچی اور راولپنڈی جیسے بڑے شہروں میں چینی کی قیمت 200 روپے فی کلو تک ریکارڈ کی گئی ہے، جس سے عام شہریوں کے لیے روزمرہ زندگی مزید مشکل ہو گئی ہے۔
ماہرین معیشت کا کہنا ہے کہ چینی کی قیمت میں یہ اضافہ نہ صرف گھریلو صارفین بلکہ مشروبات، بیکری اور کنفیکشنری کی صنعت پر بھی منفی اثر ڈال رہا ہے۔ عام آدمی پہلے ہی مہنگائی کے بوجھ تلے دبا ہوا ہے، اور چینی کی قیمت میں یہ اضافہ ان کی مشکلات کو مزید بڑھا رہا ہے۔