news

سپریم جوڈیشل کونسل: ججز کے خلاف شکایات پر نام پبلک نہیں ہوں گے

Published

on

اسلام آباد: سپریم جوڈیشل کونسل نے ججز کے خلاف شکایات نمٹانے پر ان کے نام عام کرنے کی تجویز کو مسترد کر دیا ہے۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں منعقدہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جن ججز کے خلاف شکایات خارج کی جاتی ہیں، ان کے نام پبلک نہیں کیے جائیں گے۔

کونسل کے اجلاس میں سپریم کورٹ کے ججز جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، لاہور ہائی کورٹ کی چیف جسٹس عالیہ نیلم اور سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جنید غفار نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران ججز کے خلاف موصولہ 24 شکایات کا جائزہ لیا گیا، جن میں سے 19 کو خارج جبکہ 5 کو مؤخر کر دیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل سیکریٹریٹ سروس رولز 2025 کا مسودہ منظور کر لیا گیا ہے، جبکہ ضابطہ اخلاق میں ترامیم اور انکوائری کے طریقہ کار پر مزید قانونی مشاورت جاری رکھی جائے گی۔ کونسل نے عدالتی شفافیت اور ججز کی پیشہ ورانہ کارکردگی کو بہتر بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل جوڈیشل کمیشن نے بھی سپریم کورٹ اور ہائیکورٹس کی آئینی بینچز کی مدت میں چھ ماہ کی توسیع کر دی تھی، جس کے بعد یہ بینچز 30 نومبر 2025 تک فعال رہیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version