news

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی

Published

on

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں آج کاروباری ہفتے کے آخری روز زبردست تیزی دیکھی گئی، جس کے باعث کے ایس ای 100 انڈیکس نے ایک بار پھر نئی بلند ترین سطح کو چھو لیا۔

جمعہ کے روز کاروبار کے آغاز پر انڈیکس میں 454 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج 134,236 پوائنٹس پر آ گئی۔ تیزی کا یہ رجحان مزید مستحکم ہوا اور بعد ازاں انڈیکس 669 پوائنٹس بڑھ کر 134,452 پوائنٹس کی نئی تاریخی سطح پر پہنچ گیا۔

یہ بھی قابل ذکر ہے کہ رواں ہفتے کا آغاز بھی اسٹاک مارکیٹ کے لیے انتہائی مثبت رہا تھا، جب انڈیکس نے مسلسل اضافہ کے ساتھ نئے ریکارڈ بنائے تھے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اسٹاک مارکیٹ میں اس تیزی کی وجہ معاشی پالیسیوں میں استحکام، سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ اور آئی ایم ایف پروگرام کی پیش رفت ہو سکتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version