head lines

پنجاب اسمبلی: 26 معطل ارکان کے خلاف نااہلی ریفرنسز، اسپیکر نے کارروائی شروع کر دی

Published

on

پنجاب اسمبلی کے 26 معطل ارکان کے خلاف نااہلی ریفرنسز پر اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ ترجمان کے مطابق اسپیکر کو آئین کے آرٹیکل 63(2) اور 113 کے تحت یہ ریفرنسز موصول ہوئے ہیں، جن پر اسپیکر نے تمام معطل ارکان کو ذاتی سماعت کا موقع دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسپیکر کا کہنا ہے کہ ارکان اسمبلی کو آئین کے آرٹیکل 10A کے تحت شفاف اور منصفانہ سماعت کا حق حاصل ہے، اور انہیں مکمل دفاع کا موقع فراہم کیا جائے گا۔ ریفرنسز کی سماعت 11 جولائی کو صبح 11 بجے اسپیکر کے چیمبر میں ہوگی۔ آئینی تقاضے کے مطابق اسپیکر کو ان ریفرنسز پر 30 دن کے اندر فیصلہ دینا لازم ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version