head lines
وفاقی کابینہ کا این آئی ٹی بی برقرار رکھنے کا فیصلہ، وزارت آئی ٹی کے ماتحت رہے گا
وفاقی کابینہ نے نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (این آئی ٹی بی) کو وزارت آئی ٹی کے ماتحت برقرار رکھنے کی منظوری دے دی ہے، جس کے بعد ادارے کے ساڑھے تین سو سے زائد ملازمین کے روزگار سے متعلق بے یقینی ختم ہو گئی ہے۔ یاد رہے کہ اگست 2024 میں وفاقی کابینہ نے این آئی ٹی بی کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا تھا، تاہم وزارت آئی ٹی و ٹیلی کام نے فیصلے پر نظرثانی کرتے ہوئے این آئی ٹی بی کو برقرار رکھنے کی سمری کابینہ کو بھجوائی،
جسے اب سرکولیشن سمری کے ذریعے منظور کر لیا گیا ہے۔ اس فیصلے کو ملک میں ڈیجیٹل ترقی کی رفتار تیز کرنے کے لیے اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ ای آفس سمیت متعدد اہم منصوبے نیشنل آئی ٹی بورڈ کے تحت چل رہے ہیں۔ این آئی ٹی بی کا برقرار رہنا وزارت آئی ٹی کے پورٹ فولیو میں تسلسل اور کارکردگی کے لیے مثبت پیشرفت سمجھی جا رہی ہے۔