head lines
انٹربینک میں ڈالر13پیسےمہنگاہوکر284روپے60پیسےکاہوگیا
آج انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا۔ کرنسی ڈیلرز کے مطابق ڈالر 13 پیسے مہنگا ہوکر 284 روپے 60 پیسے کا ہو گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں 50 پیسے اضافے کے بعد اس کی قیمت 287 روپے 50 پیسے ہو گئی۔ ماہرین کے مطابق اسٹیٹ بینک اپنے زرمبادلہ کے ذخائر بڑھانے کے لیے مارکیٹ سے مسلسل ڈالر خرید رہا ہے،
جس کے ساتھ ساتھ درآمدات میں اضافے اور بیرونی ادائیگیوں کے دباؤ نے بھی ڈالر کی قیمت کو اوپر دھکیلنے میں کردار ادا کیا ہے۔ دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی تیزی کا رجحان جاری ہے، جہاں دورانِ ٹریڈنگ ہنڈریڈ انڈیکس میں 700 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور انڈیکس ایک بار پھر ایک لاکھ 33 ہزار پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔