head lines
ملک میں مون سون کی تباہ کاریاں، 87 افراد جاں بحق، مزید بارشوں کی پیشگوئی
ملک کے مختلف حصوں میں مون سون کی طوفانی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث انسانی جانوں اور املاک کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ این ڈی ایم اے کی تازہ رپورٹ کے مطابق 26 جون سے 9 جولائی تک مختلف حادثات میں 87 افراد جاں بحق ہوئے جن میں 42 بچے، 29 مرد اور 16 خواتین شامل ہیں، جبکہ 149 افراد زخمی ہوئے جن میں 61 بچے، 52 مرد اور 36 خواتین شامل ہیں۔ بارشوں اور سیلابی ریلوں کے باعث سات کلومیٹر طویل سڑکیں متاثر ہوئیں اور تین پلوں کو نقصان پہنچا۔
اس کے علاوہ 171 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ 71 مکانات مکمل طور پر تباہ ہو گئے۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ مختلف علاقوں سے 106 مویشیوں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات موصول ہوئیں۔ این ڈی ایم اے نے ممکنہ خطرات کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے، جبکہ محکمہ موسمیات نے آئندہ دو روز کے دوران مزید تیز بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔ ندی نالوں میں طغیانی، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا