head lines
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد دورہ، کشمیری طلبہ کا والہانہ استقبال
مظفرآباد میں ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری، ہلال امتیاز (ملٹری) نے یونیورسٹی آف آزاد جموں و کشمیر کا دورہ کیا جہاں ان کا کشمیری طلبہ نے روایتی انداز میں پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر یونیورسٹی کے طلبہ اور اساتذہ کے ساتھ ایک خصوصی سوال و جواب کی نشست بھی منعقد ہوئی جس میں طلبہ نے اپنی وطن سے محبت اور کشمیر کاز سے وابستگی کا بھرپور اظہار کیا۔
طلبہ نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور وہ وقت دور نہیں جب کشمیر پاکستان کا حصہ بنے گا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان اور کشمیر کو کوئی جدا نہیں کر سکتا۔ طلبہ نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر پاک فوج کی قربانیوں اور خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔