news

لکی مروت اور شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں

Published

on

خیبرپختونخواہ کے ضلع لکی مروت اور شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے خلاف دو اہم کارروائیاں کیں، جن میں بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد گروہ فتنہ الخوارج کے عزائم ناکام بنا دیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق، لکی مروت کے علاقے کیچی کمر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں دو خوارج مارے گئے جبکہ دو زخمی ہو گئے۔ کارروائی کے دوران ایک دہشتگرد نے سیکیورٹی فورسز کے سامنے خود کو ہتھیار ڈال دیے۔

دوسری جانب شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں پاکستان اور افغانستان کی سرحد پر فتنہ الخوارج کی افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش کو سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کر کے ناکام بنا دیا۔ انٹیلیجنس اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی کارروائی کے دوران دہشتگردوں کی بڑی نقل و حرکت کا سراغ لگایا گیا، جس کے نتیجے میں بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد مارے گئے اور ان سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، 1 اور 2 جولائی اور پھر 2 اور 3 جولائی کی درمیانی شب سیکیورٹی فورسز نے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا۔ فورسز کا کہنا ہے کہ وہ بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور ہر قسم کے فتنے سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔ ان کامیاب کارروائیوں نے نہ صرف دشمن کے منصوبوں کو بے نقاب کیا بلکہ ملک کے امن کو لاحق خطرات کا بروقت سدباب کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version