news

ٹک ٹاک کا امریکی صارفین کے لیے نیا ورژن “M2” ستمبر میں متوقع

Published

on

ٹک ٹاک امریکی صارفین کے لیے ایک نیا، محفوظ اور مکمل طور پر امریکی قوانین کے مطابق ایپ ورژن متعارف کرانے کی تیاری کر رہا ہے جسے داخلی طور پر “M2” کا نام دیا گیا ہے۔ یہ نیا ایپ ستمبر میں لانچ کیے جانے کا امکان ہے، جس کے بعد موجودہ ورژن نومبر سے مارچ 2026 تک فعال رہے گا، تاہم اس کے بعد امریکی صارفین کو اپنی ایپ کو اپ ڈیٹ کرنا لازمی ہوگا۔ اس تبدیلی کا مقصد امریکی حکومت کی جانب سے ٹک ٹاک کی ملکیت اور ڈیٹا سیکیورٹی کے حوالے سے ظاہر کردہ خدشات کو دور کرنا ہے، جن کے تحت ٹک ٹاک کی امریکی شاخ کو چین سے الگ کرکے مقامی سرمایہ کاروں کے کنٹرول میں دینا ضروری قرار دیا گیا ہے۔ اگرچہ ابھی یہ واضح نہیں کہ نئے M2 ورژن میں موجودہ الگورتھم اور صارفین کے ڈیٹا کو کس طرح ہینڈل کیا جائے گا، تاہم یہ بات طے ہے کہ نئی ایپ امریکی ڈیجیٹل قوانین اور سیکیورٹی معیارات کے مطابق تیار کی جا رہی ہے۔ چین کی جانب سے اس مجوزہ ٹیک ڈیل کی منظوری کے بعد اب ٹک ٹاک M2 کے ذریعے امریکی صارفین کے لیے بہتر اور زیادہ محفوظ تجربہ فراہم کرنے کا عزم رکھتا ہے۔ خیال رہے کہ حال ہی میں ٹک ٹاک نے نوجوانوں کے لیے ’اسمارٹ کیورڈ فلٹرز‘، ’مینیج ٹاپکس‘ اور ’guided meditation‘ جیسی خصوصیات بھی متعارف کروائی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version