news

حکومت کا ہنڈی، بھکاری اور جعلی ادویات مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

Published

on

حکومت نے ملک بھر میں ہنڈی، بھکاری اور جعلی ادویات مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا ہے، جس کے لیے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو فوری اقدامات کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ وفاقی حکومت وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے کراچی زون کے دورے کے دوران ادارے کے افسران کو ہدایت دی کہ حوالہ ہنڈی میں ملوث بااثر عناصر کو بے نقاب کر کے ان کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے۔ اجلاس میں ایف آئی اے کراچی زون کی کارکردگی اور مسائل پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، جس میں ڈائریکٹر نعمان صدیق اور دیگر اعلیٰ حکام شریک تھے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ بھکاری مافیا ملک کی بدنامی کا سبب بن رہا ہے، لہٰذا ایسے ایجنٹس کو فوری گرفتار کیا جائے، اور ڈی پورٹ ہو کر واپس آنے والے افراد کی نگرانی اور گرفتاری کو بھی یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے ہدایت دی کہ نان کسٹم اشیاء کے خلاف کارروائی کو تیز کیا جائے اور بیرون ملک 5 ہزار ڈالر سے زائد لے جانے والے مسافروں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے۔ اس موقع پر محسن نقوی نے جعلی ادویات کے مکروہ دھندے کو بھی سختی سے روکنے کا حکم دیا اور کہا کہ اس جرم میں ملوث افراد کی جگہ جیل ہے، ان کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔










Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version