news

امریکی فضائیہ نے ماحولیاتی خدشات پر اسپیس ایکس پروجیکٹ معطل کر دیا

Published

on

امریکی فضائیہ نے اسپیس ایکس کے ساتھ مل کر جاری راکٹ کارگو منصوبے کو عارضی طور پر معطل کر دیا ہے، اور اس کی وجہ ماحولیاتی ماہرین کی طرف سے ظاہر کیے گئے خدشات ہیں۔ امریکی فضائیہ منصوبہ جانسٹن ایٹول نامی ایک حساس جزیرے پر تجرباتی طور پر کارگو راکٹ لانچ کرنے سے متعلق تھا، جس کے تحت راکٹ کے ذریعے 100 ٹن وزنی سامان صرف 90 منٹ میں کسی بھی جگہ پہنچایا جا سکتا تھا۔ تاہم اس جزیرے کی ماحولیاتی اہمیت کے پیش نظر منصوبے پر فوری عمل درآمد روک دیا گیا۔

جانسٹن ایٹول، جو کہ بحرالکاہل میں واقع ہے، صرف ایک مربع میل پر مشتمل ہے لیکن یہاں 14 مختلف اقسام کے پرندے موجود ہیں جو اسے افزائش نسل کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ ماہرینِ ماحولیات نے خبردار کیا کہ راکٹ کے لانچ کے دوران ہونے والا شور، ارتعاش اور انفراسٹرکچر کی تبدیلیاں ان پرندوں کی نیسٹنگ اور قدرتی ماحول کو بری طرح متاثر کر سکتی ہیں۔

ماحولیات کے تحفظ کے لیے سرگرم گروپس نے اس منصوبے کی شدید مخالفت کی، اور ایک آن لائن پٹیشن پر 3,800 سے زائد دستخط جمع ہوئے، جس کے نتیجے میں پروجیکٹ پر عملدرآمد روک دیا گیا۔ اگرچہ فضائیہ نے پہلے ماحولیاتی تجزیہ کرانے کا اعلان کیا تھا، مگر ڈرافٹ رپورٹ تاحال جاری نہیں کی گئی۔

فضائیہ کا کہنا ہے کہ وہ اب ایسے متبادل مقامات کی تلاش میں ہے جہاں اس منصوبے کو ماحولیاتی نقصان کے بغیر مکمل کیا جا سکے۔ اگر کسی نئے مقام کا انتخاب ہوا اور ماحولیاتی تجزیہ کامیابی سے مکمل کیا گیا، تو یہ منصوبہ دوبارہ شروع کیا جا سکتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version