news

دلجیت دوسانجھ اور ہانیہ عامر کی فلم “سردار جی 3” بیرون ملک سپر ہٹ

Published

on

پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر اور بھارتی پنجابی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار دلجیت دوسانجھ کی نئی فلم “سردار جی 3” نے بین الاقوامی باکس آفس پر زبردست کامیابی حاصل کر لی ہے۔ فلم نے ریلیز کے محض ایک ہفتے میں 33.6 کروڑ روپے کا بزنس کیا ہے اور اب یہ 50 کروڑ روپے کے ہدف سے صرف 16.4 کروڑ روپے کی دوری پر ہے۔ بھارت اور پاکستان کے درمیان حالیہ کشیدگی، خصوصاً پہلگام واقعے کے بعد، فلم کو بھارت میں ریلیز کی اجازت نہیں ملی کیونکہ فلم میں پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی شمولیت پر اعتراض اٹھایا گیا، تاہم اس پابندی نے فلم کی بین الاقوامی کامیابی کو روک نہ سکا۔

سردار جی 3 کو امریکا، کینیڈا، برطانیہ اور پاکستان سمیت کئی ممالک میں شاندار پذیرائی ملی ہے، خاص طور پر شمالی امریکا میں فلم کو غیر معمولی ردعمل کا سامنا رہا۔ پاکستانی سینماؤں میں بھی فلم کامیابی سے چل رہی ہے۔ فلمی تجزیہ کاروں کے مطابق، ایک پنجابی فلم کے لیے 50 کروڑ روپے کا بزنس کرنا ایک بڑی کامیابی ہے، اور موجودہ رفتار دیکھتے ہوئے توقع کی جا رہی ہے کہ فلم یہ سنگ میل جلد عبور کر لے گی۔

یہ فلم 35 کروڑ روپے کے بجٹ پر تیار کی گئی ہے، اور اپنی ریلیز کے ابتدائی دنوں میں ہی سرمایہ کاری سے زیادہ منافع حاصل کر چکی ہے۔ اگر فلم بھارت میں ریلیز ہو پاتی تو ماہرین کے مطابق یہ دنیا بھر سے 100 کروڑ روپے تک کا بزنس کرنے کی صلاحیت رکھتی تھی۔ سردار جی 3 کی ہدایتکاری امر ہندل نے کی ہے جبکہ پروڈکشن ٹیم میں گنبیر سنگھ سدھو، من مورڈ سدھو اور دلجیت دوسانجھ شامل ہیں۔ فلم کی کہانی دھیرج رتن اور منیلا رتن نے لکھی ہے اور اسے 27 جون 2025 کو ریلیز کیا گیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version