head lines
پی ٹی آئی 10 محرم کے بعد احتجاجی تحریک کا اعلان — جنید اکبر کا ویڈیو پیغام
پشاور سے موصولہ اطلاعات کے مطابق، پاکستان تحریکِ انصاف خیبرپختونخواہ کے صوبائی صدر جنید اکبر نے اعلان کیا ہے کہ 10 محرم الحرام کے بعد احتجاجی تحریک کا باقاعدہ آغاز کیا جائے گا۔ انہوں نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ کارکن فوری طور پر تیاریوں کا آغاز کریں اور بھرپور انداز میں احتجاج میں شرکت کیلئے تیار رہیں، کیونکہ اس بار تحریک میں پہلے سے کہیں زیادہ شدت لائی جائے گی۔ جنید اکبر نے واضح کیا کہ احتجاجی مظاہرے ہر حلقے میں منعقد کیے جائیں گے اور اس تحریک میں صوبائی حکومت بھی مکمل طور پر شامل ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ محرم الحرام کے احترام میں وقتی وقفہ لیا گیا تھا لیکن اب حالات کے پیش نظر تحریک دوبارہ شروع کی جا رہی ہے۔