news

وزیراعظم شہباز شریف اور صدر الہام علییف کی باکو میں اہم ملاقات

Published

on

وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے باکو میں ای سی او سربراہی اجلاس کے موقع پر اہم ملاقات کی، جس میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے، تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت سے حالیہ کشیدگی کے دوران پاکستان کی حمایت پر آذربائیجان کے صدر اور عوام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان نے بھی ہمیشہ آذربائیجان کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کیا ہے۔ شہباز شریف نے صدر علییف کو ای سی او اجلاس کی کامیاب میزبانی پر مبارکباد دیتے ہوئے اسے علاقائی تعاون کے لیے ایک اہم سنگ میل قرار دیا۔ انہوں نے لاچین کے حالیہ دورے کے دوران پاکستانی وفد کی شاندار مہمان نوازی پر بھی اظہار تشکر کیا۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی سرمایہ کاری کے جاری منصوبوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ان میں مزید وسعت لانے پر زور دیا اور اقتصادی شراکت داری کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم نے اس موقع پر صدر علییف کو جلد پاکستان کے سرکاری دورے کی دعوت بھی دوبارہ دی۔










Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version