news

ملک ریاض 15 جولائی کو وطن واپسی کے لیے تیار، اعلیٰ سطحی سیاسی مفاہمت

Published

on

انتہائی باوثوق ذرائع کے مطابق بحریہ ٹاؤن کے چیئرمین ملک ریاض حسین، سابق ایم پی اے و ڈائریکٹر لینڈ حاجی امجد محمود چوہدری، اور کنٹری ہیڈ محمد شاہد قریشی کے حکومتِ پاکستان کے ساتھ تمام معاملات طے پا گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق یہ تینوں شخصیات 15 جولائی 2025 کی شام کراچی پہنچیں گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک ریاض کی واپسی اور حکومتی معاملات کے حل میں صدر پاکستان آصف علی زرداری، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے کلیدی کردار ادا کیا۔ واپسی کے بعد ملک ریاض عارضی طور پر حکومت سندھ کی سیکیورٹی میں بلاول ہاؤس کراچی میں قیام کریں گے، جہاں سے اسلام آباد روانگی کی مکمل کلیئرنس کے بعد وہ وفاقی دارالحکومت تشریف لے جائیں گے۔ یہ پیش رفت ملکی سیاسی و کاروباری حلقوں میں بڑی اہمیت کی حامل سمجھی جا رہی ہے۔










Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version