news

پنجاب اسمبلی کے 26 اپوزیشن ارکان کے خلاف نااہلی ریفرنس دائر

Published

on

مسلم لیگ ن کے رہنما اور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے اعلان کیا ہے کہ صوبائی اسمبلی میں اپوزیشن سے تعلق رکھنے والے 26 ارکان کے خلاف الیکشن کمیشن میں باقاعدہ طور پر نااہلی ریفرنس دائر کر دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ آئین اور اپنے حلف کی پاسداری نہیں کرتے، انہیں رکن پنجاب اسمبلی رہنے کا کوئی حق حاصل نہیں۔ سپیکر نے یہ ریفرنس پاکستان تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے منتخب ہونے والے سنی اتحاد کونسل کے اراکین کے خلاف جمع کرایا، اور چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کر کے آئینی پہلوؤں پر مشاورت بھی کی۔ سپیکر نے واضح کیا کہ اگر آئندہ بھی ایسے عناصر سامنے آئے تو وہ کسی تعداد کی پرواہ کیے بغیر ان کے خلاف آئینی اقدامات اٹھائیں گے کیونکہ آئین ہی سب سے بالاتر ہے۔ یاد رہے کہ 16 جون 2025ء کے بجٹ اجلاس کے دوران اپوزیشن کی جانب سے کی گئی ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے پر ان 26 اراکین کو معطل کر دیا گیا تھا، جس کے بعد اپوزیشن نہ صرف عددی اعتبار سے کمزور ہوئی بلکہ اسمبلی اجلاس بلانے کے اختیار سے بھی محروم ہو گئی۔ اسمبلی قواعد کے مطابق اجلاس بلانے کے لیے اپوزیشن کو 93 اراکین کی حمایت درکار تھی، تاہم معطلی کے بعد ان کی فعال تعداد صرف 79 رہ گئی ہے۔ اس کے علاوہ ہنگامہ آرائی میں ملوث 10 اراکین پر 20 لاکھ روپے سے زائد جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔










Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version