news

کے-پاپ گلوکار شِم جے ہیون 23 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

Published

on

جنوبی کوریا کے معروف کے-پاپ گلوکار شِم جے ہیون، جنہیں جے ہیون کے نام سے جانا جاتا تھا، 23 سال کی عمر میں لیوکیمیا (خون کے سرطان) کے باعث انتقال کر گئے۔ ان کی بیماری کے بارے میں عوام کو کوئی اطلاع نہیں تھی کیونکہ انہوں نے اپنی صحت سے متعلق معاملات کو نجی رکھا ہوا تھا۔ کے-پاپ گلوکار شِم جے ہیون کے انتقال کی خبر 29 جون کو قریبی ذرائع نے سوشل میڈیا پر دی، جس کے بعد ان کے سابق ساتھی فنکاروں نے بھی جذباتی پوسٹوں کے ذریعے اس کی تصدیق کی۔ جے ہیون کی اچانک موت نے ان کے مداحوں، دوستوں اور موسیقی سے جڑے افراد کو شدید صدمے میں مبتلا کر دیا ہے۔ بیماری کی اطلاعات منظر عام پر نہ آنے کی وجہ سے ان کی موت مزید چونکا دینے والی ثابت ہوئی۔ سوشل میڈیا پر اس افسوسناک خبر پر مداحوں کی جانب سے شدید غم و اندوہ کا اظہار کیا جا رہا ہے۔










Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version