news

علی امین گنڈاپور کا بڑا اعلان: خیبرپختونخوا حکومت گئی تو سیاست چھوڑ دوں گا

Published

on

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے ایک پریس کانفرنس کے دوران دو ٹوک اعلان کیا کہ اگر ان کی حکومت گرائی گئی تو وہ سیاست سے کنارہ کشی اختیار کر لیں گے۔ اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت کو آئینی طریقے سے نہیں گرایا جا سکتا اور اگر گورنر راج نافذ کرنے کی کوشش کی گئی تو اس کا بھرپور مقابلہ کیا جائے گا۔ علی امین نے الزام عائد کیا کہ 9 مئی سے قبل انہیں گرفتار کر کے عمران خان کے خلاف بیان دینے پر مجبور کیا گیا، جبکہ مخصوص نشستیں دوسری جماعتوں کو دے کر ان کی جماعت کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی گئی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ خیبرپختونخوا حکومت گرانے کا اختیار صرف عمران خان کے پاس ہے، اور وہ جب چاہیں یہ فیصلہ کر سکتے ہیں۔ انہوں نے پارٹی اجلاس میں بھی واضح کیا کہ صرف نظریاتی کارکن ہی پارٹی کا حصہ رہیں گے، جو اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کرتے۔ علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ انہیں عمران خان نے نظریہ دیا ہے اور وہ اسی پر ڈٹے رہیں گے، چاہے جیل جانا پڑے یا اقتدار چھوڑنا پڑے۔










Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version