news

بھارتی اداکارہ شیفالی زری والا کی موت، اینٹی ایجنگ انجیکشنز پر سوالات

Published

on


بھارتی اداکارہ و شیفالی زری والا کی اچانک موت نے ان کے مداحوں اور شوبز انڈسٹری کو گہرے صدمے میں مبتلا کر دیا ہے۔ 42 سالہ بھارتی اداکارہ و شیفالی زری کو مبینہ طور پر دل کا دورہ پڑا، جس کے بعد ان کے شوہر پراگ تیاگی انہیں فوری طور پر ممبئی کے اندھیری علاقے کے بیلیو ملٹی اسپیشلٹی اسپتال لے گئے، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکیں۔ حالیہ رپورٹس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ان کی موت ممکنہ طور پر ایک اینٹی ایجنگ انجیکشن کے استعمال سے ہوئی، جو انہوں نے ورت (فاسٹنگ) کے بعد لگوایا تھا۔ اس حوالے سے بھارت کے معروف ڈرماٹولجسٹ ایرک بورجز کا ویڈیو بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے، جس میں انہوں نے خبردار کیا ہے کہ اینٹی ایجنگ انجیکشنز بعض اوقات جسم میں الیکٹرولائٹس کا توازن بگاڑ دیتے ہیں، جس سے بلڈ پریشر گر سکتا ہے اور پوٹاشیم کی سطح کم ہو سکتی ہے، جو جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔

ڈاکٹر ایرک بورجز نے یہ بھی انکشاف کیا کہ شیفالی کو سگریٹ نوشی کی عادت تھی، جو جلد کے خلیوں کو نقصان پہنچاتی ہے اور عمر رسیدگی کے اثرات کو تیز کرتی ہے۔ تاہم ان کا کہنا ہے کہ اداکارہ کی موت کی حتمی وجہ صرف پوسٹ مارٹم رپورٹ سے ہی معلوم ہو سکے گی۔ شیفالی کی اچانک موت نے سوشل میڈیا پر بحث چھیڑ دی ہے اور مداحوں کے ساتھ ساتھ ان کے ساتھی فنکار بھی یہ جاننے کے منتظر ہیں کہ آیا اینٹی ایجنگ انجیکشن واقعی اس سانحے کا سبب بنا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version