news

چین میں غیر تصدیق شدہ پاور بینک کی ڈومیسٹک پروازوں میں پابندی

Published

on

چینی حکام نے لیتھیم بیٹری سے چلنے والے آلات میں آتشزدگی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر ملک کی ڈومیسٹک پروازوں میں غیر تصدیق شدہ پاور بینکوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کی سول ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے واضح کیا ہے کہ اب صرف وہی پاور بینک پرواز میں لے جانے کی اجازت ہوگی جو “چائنا کمپلسری سرٹیفیکیشن” یعنی 3C سے تصدیق شدہ ہوں۔ ایسے پاور بینک جن پر لیبلنگ واضح نہ ہو یا جنہیں مینوفیکچررز نے مارکیٹ سے واپس منگوایا ہو، ان پر بھی پابندی لاگو ہو گی۔ یہ اقدام ان بیٹریوں کے زیادہ گرم ہونے اور آگ لگنے کے واقعات میں اضافے کے باعث اٹھایا گیا تاکہ پروازوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا ہے جب دو بڑی کمپنیوں کو اپنے پاور بینک ماڈلز مارکیٹ سے واپس منگوانے پڑے۔ رواں ماہ شینزین کی معروف کمپنی روموس کو اپنے 20,000mAh پاور بینکوں کے 492,000 یونٹس واپس منگوانے کا حکم دیا گیا کیونکہ ملک کی مختلف یونیورسٹیوں نے ان سے منسلک آگ لگنے کے خطرات کی شکایات کی تھیں۔ یہ متاثرہ ماڈلز جون 2023 سے جولائی 2024 کے درمیان تیار کیے گئے تھے۔ اسی طرح ایک عالمی الیکٹرانکس برانڈ “اینکر انوویشنز” نے بھی 20 جون کو ممکنہ آتشزدگی کے خطرات کے باعث دنیا بھر سے اپنے 710,000 پاور بینک یونٹس واپس منگوائے ہیں۔ ان اقدامات سے ظاہر ہوتا ہے کہ چین اب بیٹری سیفٹی کو بہت سنجیدگی سے لے رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version