news

مستونگ میں سرکاری دفاتر اور بینکوں پر دہشتگردوں کا حملہ

Published

on

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں حالات شدید کشیدہ ہو گئے جب نامعلوم مسلح افراد نے تحصیل دفتر اور مختلف بینکوں پر حملہ کر دیا۔ مستونگ پولیس کے مطابق ابتدائی حملہ تحصیل آفس پر کیا گیا، جس کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے پہنچنے پر حملہ آوروں اور پولیس کے درمیان شدید مقابلہ ہوا۔ حملہ آور تحصیل آفس سے نکل کر ایک بینک میں داخل ہوئے جہاں انہوں نے پولیس پر راکٹ سے حملہ کیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں دو شدت پسند ہلاک جبکہ تین زخمی ہو گئے، جب کہ واقعے میں ایک 16 سالہ بچہ جاں بحق اور سات افراد زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

شہر میں اس واقعے کے بعد شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور مرکزی علاقے خالی ہوگئے ہیں۔ ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے جبکہ ایف سی، سی ٹی ڈی اور لیویز فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے علاقے کا محاصرہ کر لیا ہے۔ ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کو گھیرے میں لے کر شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد دو حملہ آوروں کو مار گرایا ہے اور تین کو زخمی حالت میں قابو میں لیا گیا ہے۔ کارروائی کے دوران شدت پسندوں کے سہولت کاروں کی تلاش کا عمل بھی جاری ہے اور علاقے میں سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے تاکہ باقی ماندہ عناصر کو گرفتار کیا جا سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version