news

جاپان کا GOSAT-GW سیٹلائٹ کامیابی سے لانچ، ماحولیاتی نگرانی کا نیا سنگ میل

Published

on

جاپان نے ماحولیاتی نگرانی کے اپنے تینریا سیٹلائٹ سلسلے کا تیسرا سیٹلائٹ GOSAT-GW کامیابی سے خلا میں بھیج دیا ہے۔ یہ لانچ جاپان کے معروف H‑2A راکٹ کے ذریعے عمل میں آیا جو اپنی 50ویں اور آخری پرواز پر روانہ ہوا، اس کے بعد اسے جدید H3 راکٹ سے تبدیل کیا جائے گا۔ یہ مشن جاپان کے تنگیشیما اسپیس سینٹر سے شروع ہوا اور پرواز کے تقریباً 16 منٹ بعد سیٹلائٹ کو کامیابی کے ساتھ اپنے مقررہ مدار میں چھوڑ دیا گیا۔ GOSAT-GW سیٹلائٹ گرین ہاؤس گیسوں اور زمینی واٹر سائیکل کی مسلسل نگرانی کرے گا، جبکہ سمندری سطح کے درجہ حرارت، بارش کے رجحانات اور قدرتی آفات سے قبل ممکنہ انتباہات کے لیے اہم ڈیٹا بھی فراہم کرے گا۔ H‑2A راکٹ نے 2001 سے اب تک کئی اہم مشنز انجام دیے جن میں Hayabusa2 اور چاند پر بھیجے جانے والا SLIM مشن شامل ہیں۔ H3 راکٹ کو کم لاگت اور زیادہ استعداد کے حامل نئے دور کے آغاز کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ اس سیٹلائٹ سے حاصل ہونے والا ڈیٹا نہ صرف جاپان بلکہ امریکا سمیت دنیا بھر کے ماحولیاتی ماہرین اور تحقیقی اداروں کو دستیاب ہوگا، جس سے عالمی سطح پر موسمیاتی تبدیلیوں پر تحقیق کو تقویت ملے گی۔










Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version