news

میٹا کا آواز کلوننگ اسٹارٹ اپ Play AI خریدنے کا منصوبہ

Published

on

حالیہ اطلاعات کے مطابق میٹا، مصنوعی ذہانت پر مبنی آواز کلوننگ پلیٹ فارم ’پلے اے آئی‘ کو خریدنے کی تیاری کر رہا ہے۔ بلومبرگ کی ایک رپورٹ میں نامعلوم ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ میٹا نے اس حوالے سے پلے اے آئی کے مالکان سے بات چیت کا آغاز کر دیا ہے، جس کا مقصد اس اسٹارٹ اپ کی بنیادی ٹیکنالوجی اور اس کے کچھ عملے کو اپنی ٹیم میں شامل کرنا ہے۔ یہ پیش رفت میٹا کی مصنوعی ذہانت کی تحقیق کو تقویت دینے اور صارفین کے لیے زیادہ تخلیقی فیچرز فراہم کرنے کی حکمت عملی کا حصہ سمجھی جا رہی ہے۔ پلے اے آئی مختلف انسانی آوازوں کی نقل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جسے کسٹمر سروس سمیت مختلف AI ایپلی کیشنز میں استعمال کیا جاتا ہے۔ کمپنی اب تک 23.5 ملین ڈالر کی فنڈنگ حاصل کر چکی ہے، جس میں 500 اسٹارٹ اپس، کنڈرڈ وینچرز، ریس کیپیٹل، 500 گلوبل اور سوما کیپٹل جیسے ادارے شامل ہیں۔ دوسری جانب، میٹا پہلے ہی اپنے پلیٹ فارمز پر مواد تخلیق کرنے والوں کو چیٹ بوٹس بنانے کی اجازت دے چکا ہے اور اس نے حال ہی میں اپنے میٹا اے آئی اسسٹنٹ میں ویڈیو ایڈیٹنگ ٹولز بھی شامل کیے ہیں۔ پلے اے آئی کی خریداری سے میٹا کو اپنے تخلیقی ٹولز میں جدید صوتی خصوصیات شامل کرنے کا موقع ملے گا۔ تاہم، اس ممکنہ ڈیل پر میٹا اور پلے اے آئی کی جانب سے تاحال کوئی باقاعدہ تبصرہ نہیں کیا گیا۔










Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version