news

پاکستان عالمی سطح پر ڈیفالٹ رسک میں بہتری لانے والا سرفہرست ملک بن گیا

Published

on

پاکستان عالمی سطح پر خودمختار ڈیفالٹ رسک میں سب سے زیادہ بہتری دکھاتے ہوئے ابھرتی ہوئی معیشتوں میں سرفہرست مقام حاصل کر لیا ہے۔ بین الاقوامی مالیاتی ادارے بلوم برگ انٹیلی جنس کی تازہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 12 ماہ کے دوران پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کے خدشے میں 1,100 بیسس پوائنٹس یعنی 11 فیصد کی تاریخی کمی واقع ہوئی ہے، جس سے ڈیفالٹ کا امکان 59 فیصد سے کم ہو کر 47 فیصد پر آ گیا ہے۔ اس نمایاں بہتری کے برعکس ترکی، مصر، گیبون اور ایکواڈور جیسے ممالک میں ڈیفالٹ رسک میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ بلوم برگ کے مطابق پاکستان عالمی سطح پر اس مثبت کارکردگی کے پیچھے کئی اہم عوامل موجود ہیں جن میں آئی ایم ایف کے ساتھ کامیاب مذاکرات، قرضوں کی بروقت ادائیگیاں، اور عالمی ریٹنگ ایجنسیوں کی جانب سے کریڈٹ آؤٹ لک میں بہتری شامل ہے۔ ان اقدامات نے عالمی سرمایہ کاروں کو ایک واضح پیغام دیا ہے کہ پاکستان اب معاشی استحکام، اصلاحات اور بین الاقوامی ساکھ کی بحالی کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہا ہے۔ وزارت خزانہ، اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور دیگر معاشی اداروں کی مشترکہ حکمت عملی نے دنیا میں پاکستان پر اعتماد بحال کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔










Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version