news

ریحام خان کا سارہ خان کے اینٹی فیمینزم بیان پر سخت ردعمل

Published

on

ریحام خان نے اداکارہ سارہ خان کے فیمینزم مخالف مؤقف پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سارہ شاید یہ بھول گئی ہیں کہ وہ آج جس مقام پر موجود ہیں، وہ خواتین کے حقوق کے لیے کی جانے والی طویل جدوجہد کا نتیجہ ہے، جس کی قیادت فیمینسٹ خواتین نے کی۔ ریحام خان نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ فیمینسٹ تحریک نے ہی خواتین کو آزادی سے جینے، کام کرنے اور اپنی مرضی سے فیصلے کرنے کا حق دلایا ہے، اور آج کی اداکارائیں بھی اسی جدوجہد کی مرہون منت آزاد ماحول میں کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی فیمینزم سے اختلاف رکھتا بھی ہو، تب بھی اسے اس کے خلاف ایسے بیانات سے گریز کرنا چاہیے جو دوسروں کے لیے منفی پیغام بنیں۔ ریحام خان نے مزید کہا کہ معاشرے میں بااثر شخصیات کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اُن خواتین کی آواز بنیں جن کے پاس وہ آزادی یا سہولتیں نہیں جن سے وہ خود مستفید ہو رہی ہیں۔ واضح رہے کہ اداکارہ سارہ خان نے حال ہی میں ایک تقریب کے دوران کہا تھا کہ وہ خود کو اتنا فیمینسٹ نہیں سمجھتیں، اور ان کے نزدیک مردوں کو مردوں والے کام ہی کرنے چاہئیں جبکہ خواتین کو گھر میں سکون سے رہنا چاہیے۔ ان کے اس بیان پر سوشل میڈیا پر کافی ردعمل دیکھنے میں آیا اور کئی دنوں تک یہ موضوع زیربحث رہا۔










Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version